میسورو،27ستمبر (یواین آئی ) وزارت دفاع نے 29ستمبر کو میسورو شہر میں ایر شو کی اجازت دے دی ہے ۔ یہ شو دسہرہ فیسٹول کے دوران منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعلی سدارامیا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایر شو کے لئے اجازت مل گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈی رندیپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دسہرہ ایرشو جو گذشتہ تین برسوں سے منعقد نہیں کیا جارہا تھا اس سال منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایر شو تہواروں کے دوران خصوصی توجہ کا مرکز رہے گا۔ اگرچہ کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول کی پتیاں گرانے کی تجویز تاہم رندیپ نے کہاکہ ہاتھیوں کی سلامتی کے پیش نظر اس نظریہ کو روک دیا گیا ہے کیوں کہ ہاتھی ہیلی کاپٹر کی آواز سے مانوسیت نہیں رکھتے ۔ اس کے بجائے انتظامیہ ایرشو کا اہتمام کرے گا۔